مجلس ذکرِ رسول ﷺ

عالمی ادا رہ بیت السلام ویلفیئر ٹر سٹ آ ل پاکستان مسابقہ بین الحفاظ و نعت رِسول مِقبول ﷺ بلا تفریق مقابلوں میں شرکت کا سنہری موقع رجسٹریشن فارم
رجسٹریشن
انعامات
1st Prize
2nd Prize
3rd Prize

اس کے علاوہ فائنل مقابلے کےہر شریک کے لیے 15000,15000 پندرہ ،پندرہ ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

شرائط وضوابط :
  • آن لائن فارم پُرکرنے کےبعدارسال کرتے ہی آپ کی طرف سے دیےگئے نمبر پر میسیج کے ذریعے اطلاع دی جائے گی، دوسرے مرحلے میں کوائف کی تصدیق کا میسیج موصول ہوگا، اورپھرآن لائن مقابلے کی تاریخ کی اطلاع بھی بذریعہ ایس ایم ایس کی جائے گی۔ جس کے بعد فائنل مرحلے میں پہنچنے والے شرکا کا مقابلہ مسجد بیت السلام ڈیفنس، کراچی میں منعقد ہوگا۔
  • امیدوارمسلمان ہوخواہ وہ کسی بھی رنگ ،نسل ،فرقے،علاقےیا ادارے سے تعلق رکھتا ہوکسی ادارے کی طرف نسبت کیے بغیرشخصی طورپرمقابلے میں حصّہ لینے کا اہل ہو گا
  • مقابلہ کامل الحفظ ا ور نعت رسول مقبول ﷺ کے لیےامیدوارکی عمرزیادہ سےزیادہ 13سال ہو (یعنی 10اکتوبر 2021 کو13 سال سے ایک دن بھی زائد نہ ہو)
  • ب فارم اورواضح تصویرنہ ہونےکی صورت میں امیدوارمقابلے شرکت نہیں کرسکےگا ۔
  • اپنی تلاوت (حدر میں) یانعت کی ویڈیواپ لوڈ کرنی ہوگی جسکادورآنیہ 3 منٹ سےکم اور4 منٹ سے زائد نہ ہو۔امیدوارکی ویڈیو منتخب ہوجانے کی صورت میں ہی مقابلےمیں شرکت ممکن ہوسکے گی جس کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس کر دی جائے گی۔
  • مقابلہ کامل الحفظ میں پختگی کے60 نمبر،تجویدکے 20 نمبر،لہجے کے 10نمبر،خوداعتمادی کے 10نمبرہوں گے۔
  • مقابلہ نعت میں تلفظ کے 25 نمبر،انتخاب اشعارکے 20نمبر،جسمانی زبان،اشارے ا ورآ نکھوں کے استعمال کے20 نمبر،اندا زا ور دھن کے 35 نمبر ہوں گے۔
  • دونوں مقابلوں کے ابتدائی مراحل آن لائن ہوں گےجبکہ فائنل مقابلہ مسجد بیت السلام ڈیفنس فیز 4 کراچی میں ماہ ربیع الاول میں منعقد ہوگا۔
  • • مقابلہ کامل الحفظ کےپہلے راؤنڈ میں ہرامیدوارسے 5سوال ہونگے ہرسوال 12لائن پرمشتمل ہوگا۔ضرورت پڑنے پر مزیدراؤنڈ بھی رکھےجا سکتےہیں۔ • فائنل میں پہنچنے کے لیے امیدوار کو95فیصد نمبر لینا ضروری ہوں گے۔
  • حفظ ونعت کے فائنل مقابلے میں کل 12،12امیدوارشرکت کریں گےشرکاءحفظ سے ایک ایک سوال کیا جائےگا جو 8 سے 10 لائن پر مشتمل ہوگا۔ایک غلطی یا دواٹکن آنے پرسوال کالعدم شمارہوگااورامیدوارمقابلے سے خارج ہو جائےگا۔ جبکہ مقابلہ نعت میں شریک امیدواراپنی نعت پانچ منٹ میں پوری کرنے کا پابندہوگا ۔ پانچ منٹ سےزائدوقت لینےکی صورت میں نمبر کاٹ لیے جائیں گے۔
  • شرکاء مسابقہ کے لیے ضروری ہے کہ انھیں نعت زبانی یاد ہو، دیکھ کر پڑھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
  • مقابلہ نعت میں شریک امیدوارکے لیے ضروری ہے کہ وہ ایسے اشعار کا انتخاب کرےکہ جس میں خالص آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کا بیان یا آپ ﷺ سے محبت کا اظہارہو تاہو۔نیزاشعار میں کوئی اختلافی موادیا ایساموادنہ ہوجس میں کسی فرقے کی طرف نسبت ہوتی ہو۔نیزنعت میں گانے کی طرزاختیارنہ کی جائے۔

مندرجہ بالا شرائط میں سے کسی بھی شرط کوانتظامیہ بغیر کوئی وجہ بتاۓ ختم کرنے کی مجازہوگی۔

نوٹ: فائنل مقابلے کے لیے کراچی آنےوالاہرامیدواراپنےساتھ ایک سرپرست کولاسکتا ہے جن کا رات کا کھانا اور صبح کا ناشتہ ادارے کے ذمے ہو گا. البتہ سفری اخراجات امیدوار کے ذمے ہوں گے. نیز موسم کے مطابق بستر بھی ہمراہ لائیں

رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 15 ستمبر 2021 ۔ رجسٹریشن صرف آن لائن ہو سکے گی۔ لنک : majlisezikr.baitussalam.org

برائے رابطہ: ای میل: majlisezikr@baitussalam.org

واٹس ایپ (برائے تحریری میسیج صرف) 6864821-312-29+